spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی

شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں شادی سے منسوب کیاجا رہا ہے۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے باقاعدہ طور پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردی ہیں۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دلوں میں اس چیز کے لئے محبت ہے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی جبکہ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی تمام محبتوں شکر گزار ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی نے شادی کی تصاویر جاری کرنے کے رائٹس ایمازون کو 80 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے ہیں.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts