spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاومی کرون سے بچاؤ: پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن مہم مزید تیز...

اومی کرون سے بچاؤ: پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجاب حکومت نے اومی کرون سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے، ویکسین کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف سکریننگ کی جائے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts