spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبلور خاندان کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار...

بلور خاندان کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

- Advertisement -
- Advertisement -

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی ہے، بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اے این پی رہنما غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔

غضنفر بلور اے این پی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، وہ اے این پی رہنما بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ وہ پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts