spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4...

بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ابھی سرکاری طور پر جنرل بپن راوت کی موت یا بچ جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کر دی گئی، پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف سٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts