spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آ...

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آ گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبیبہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

تاہم جسٹس ثاقب نثار نے جیو نیوز سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔


سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ رکھا گیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts