spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsجہاں ہاتھ رکھو برف جیسی ٹھنڈک لگتی ہے.. سردی کے موسم میں...

جہاں ہاتھ رکھو برف جیسی ٹھنڈک لگتی ہے.. سردی کے موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے 6 آسان طریقے

- Advertisement -
- Advertisement -

سردی کے موسم میں بار بار ہاتھ ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ بھلے سارا گھر گرم ہو لیکن پھر بھی ٹھنڈ سے قلفی جمنے لگتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسے طریقے بتائے جائیں گے جنھیں اپنا کر آپ اپنا گھر قدرت طریقے سے گرم رکھ سکتے ہیں

گھر کے دروازے کھڑکیاں بند کرکے تھوڑی دیر دیگچی میں پانی ابالیں اس سے گھر کافی گرم ہوجاتا ہے لیکن اس دوران دھیان رکھیں کہ خدانخواستہ آگ زیادہ تیز نہ ہوجائے۔

ائیر ببل پلاسٹک شیٹس


کھڑکیاں بند کرکے ائیر ببل پلاسٹک شیٹس کھڑکیوں پر چڑھادیں اور پردے بند کردیں اس سے بھی گھر میں آنے والی ہوا گرم ہوجاتی ہے

گرم پانی کی بوتل


بستر ٹھنڈا لگتا ہے تو ایک بوتل میں گرم پانی بھر کے اسے بستر پہ رکھ لیں تھوڑی دیر میں بستر سے سردی کا احساس جاتا رہے گا

آگ جلانا


گھر میں اگر آتش دان موجود ہے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ کسی جگہ گرمائش کے لئے لکڑیاں اکھٹی کرکے آگ جلائی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی احتیاط لازم ہے

قالین بچانا


گھروں میں رگز اور قالین بچھانے سے ٹھنڈے فرش سے نجات مل جاتی ہے اور گھر میں گرمائش کا احساس ملتا ہے

ڈکٹ بند رکھیں


گھروں کے اندر جو ڈکٹ موجود ہوتی ہے اس میں سے ہوا سارے گھر کو ٹھنڈا کرتی ہے اور لوگ سردی میں ڈکٹ کو بند نہیں کرتھ جس کی وجہ سے گھر کی دیواریں برف جیسی ٹھنڈی ہوجاتی ہیں ۔ ڈکٹ کا بند کردیں تاکہ ہوا اندر نہ آسکے.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts