spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsدوسری شادی کسی مذہبی شخص سے کرنا پسند کروں گی: وینا ملک

دوسری شادی کسی مذہبی شخص سے کرنا پسند کروں گی: وینا ملک

- Advertisement -

حال ہی میں نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی پہلی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں جب بھی انشاء اللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی

دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔

وینا نے مزید بتایا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کے لیے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts