spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسال 2022 خطرناک ، منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی...

سال 2022 خطرناک ، منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

- Advertisement -
- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، آئندہ 3 ماہ اہم ہیں،سال 2022 خطرناک ہے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں اسکینڈل ہی اسکینڈل ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیاہے، عمران خان حکومت نے3سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، مرکزمیں ن لیگ سےمقابلہ سخت ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے،پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts