spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسانحہ سیالکوٹ: دین کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم...

سانحہ سیالکوٹ: دین کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات نہیں ہونے دوں گا اور ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، دین اور حضورﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سانحہ سیالکوٹ کے دوران قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب سے کیا، اس دوران آنجہانی کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد ہمیں ملک عدنان کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیصلہ کیا ہے جنہوں نے دین کواستعمال کیا اعلان کررہا ہوں ان کونہیں چھوڑنا۔مدینہ کی ریاست میں رحم اورانصاف تھا، ایسا کسی معاشرے میں نہیں ہوتا خود الزام لگایا اور خود ہی سزا دے دی، سارے پاکستان نے سیالکوٹ میں تماشا دیکھا، اب فیصلہ کرلیا آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دینا۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور کی کوئی جگہ نہیں ہوتی، ہمارے نبی ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں کمزور طبقے کی ذمہ داری لی، مدینہ کی ریاست میں رحم اورانصاف تھا، سیالکوٹ میں دین کے نام پرلوگوں کو مار رہے ہیں اور جلا دیتے ہیں، یہ کونسا انصاف ہے، آپ نے ہی الزام لگایا اورخود ہی قتل کردیا، ایسا کسی معاشرے میں نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ججز، وکلا ایسے کیس ہی نہیں سنتے تو اس کا کون دفاع کرے گا، سانحہ اے پی ایس کے بعد ملک میں دہشت گردی کے خلاف غصہ آیا تھا، اس کے بعد پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتا، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریا نتھا کمارا کی فیملی کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکٹھا کیا اور ہمیشہ فیملی کو تنخواہ بھی دی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم عاشق رسول ﷺ ہے، ہمیں نبی ﷺ کی سیرت پر چلنا ہوگا، اگرہم نبی ﷺ کی سیرت کو پڑھ لیں تو کوئی بھی ایسی حرکتیں نہ کرے، اسی لیے ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی، ہمیں بچوں کونبی ﷺ کی زندگی بارے بتانا ہو گا، ہمارے نبی ﷺ دنیا کے سب سے عظیم انسان تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک جواسلام کے نام پربنا تھا، اس طرح کی حرکتوں سے اوورسیزپاکستانی کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، سیالکوٹ میں ہجوم نے جو کچھ کیا بہت تکلیف ہوئی، ملک عدنان کو تمغہ شجاعت 23 مارچ کودلوائیں گے۔ ایسے واقعات کو بھارت میں بہت اٹھایا جاتا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں کسی کو گائے کا گوشت کھانے پر مار دیا جاتا ہے، بھارت میں ایسے واقعات دیکھ کر ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، بھارتی میڈیا جب ایسے واقعات دکھاتا ہے تو کہتا ہے پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے، پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اور جب تک میں زندہ ہوں انشااللہ ایسے واقعات نہیں ہونے دونگا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts