spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسریلی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کے پانچ سیاستدان

سریلی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کے پانچ سیاستدان

- Advertisement -
- Advertisement -

ماضی میں دیگر سیاستدانوں کی بھی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں جن میں وہ گلوکاری کررہے ہیں اور صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے بھی پیش کیے۔

آئیے آج ہم پاکستان کے چند ایسے سیاستدانوں کی گلوکاری سنتے ہیں جنہوں نے سننے والوں کو حیران کردیا

شہباز شریف

اگر ہم کہیں کہ شریف خاندان میں گلوکاری کے حوالے سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں تو بالکل غلط نہ ہوگا۔

اس کی تازہ مثال مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر ہیں تاہم شہباز شریف کی جوش و ولولے سے بھرپور تقاریر سے بھی سب خوب واقف ہیں لیکن کچھ سال قبل شہباز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

2018 میں دورہ کراچی کے دوران کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف ممتاز گلوکار احمد رشدی کا شہرہ آفاق گیت ‘اکیلے نہ جانا’ گارہے ہیں جبکہ حاضرین ان کی گلوکاری سے بے حد محظوظ بھی ہورہے ہیں

عشرت العباد

سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد کی بھی ماضی میں کئی ویڈیوز سامنے آئیں، کسی میں انہیں گٹار بجاتے دیکھا گیا تو کسی میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

عشرت العباد نے ایک تقریب میں ‘یہ وطن تمہارا ہے’ کہ کچھ بول گنگنائے تھے جس نے سننے والوں کو حیران کردیا تھا

حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو بھی کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گنگنایا

مریم نواز

شریف خاندان میں گلوکاری کی بات ہو تو مریم نواز کو کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟

بیٹے کی شادی کی خوشی میں کی جانے والی تقریب میں مریم نے بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے چرا لیا ہے تم نے جو دِل کو بھی گنگنایا تھا جس کی ویڈیو کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی

پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بھی گلوکاری میں کافی دلچسپی رکھتے تھے۔

پرویز مشرف کی ایک ویڈیو ماضی میں خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کلاسیکل موسیقار استاد حامد علی خان کے ساتھ ایک غزل پر شاندار جگل بندی کررہے ہیں.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts