spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات

سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات

- Advertisement -
- Advertisement -

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں، جو عمرہ ویزہ کی میعاد ہے

وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق عمرہ زائر کی عمر 18 برس اور اس سے زیادہ ہے جو لوگ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے وہی عمرے پر آسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جن ممالک سے عمرہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں.

بیان میں مزید لکھا تھا کہ جو لوگ دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں گے انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہوگی.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts