spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج،...

سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج، نعرے بازی

- Advertisement -
- Advertisement -

ایم کیو ایم کے سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنان اور عہدیدار ڈی ایم سی سینٹرل کے دفتر کے

باہر جمع ہو گئے، مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں کے ایم سی ، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کے ملازمین بھی شامل تھے۔ احتجاج کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماوں نے کارکنان سے خطاب کیا، مرکزی رہنما کنور جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ظالمانہ قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، شہر کے ہر ہر گلی کوچے میں احتجاج کریں گے مگر عوام سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا ساتھ کوئی نہیں دے گا، خود ہی جانوں کا نذرانہ دے کر حقوق حاصل کریں گے۔

احتجاجی کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی دشمن بل نامنظور سمیت مختلف نعرے درج تھے.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts