spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیالکوٹ واقعہ:شوبز شخصیات کا دکھ اور افسوس کا اظہار

سیالکوٹ واقعہ:شوبز شخصیات کا دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -
- Advertisement -

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، مبینہ توہین مذہب پر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔اس افسوسناک واقعے پر جہاں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں شوبز شخصیات بھی شدید مذمت کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اس دلخراش واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سیالکوٹ واقعہ ہم سب کے لیے شرم کا مقام ہے، ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ قوم ان کی جانب دیکھ رہی ہے اور ان سے ہی سوالوں کے جواب مانگ رہی ہے

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات بھی اس واقعے پر دکھی دکھائی دیں اور لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں،بحیثیت قوم ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مینشن کیا اور کہا کہ ہم اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts