spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہر قائد میں دسمبر کے دوسرے ہفتے موسم سرما کے آغاز کا...

شہر قائد میں دسمبر کے دوسرے ہفتے موسم سرما کے آغاز کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

شہر قائد میں موسم سرما کا آغاز دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد ہوگا۔ کم سےکم درجہ حرارت ماہ دسمبر میں 15 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ حالیہ دنوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کا آغاز دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد ہوگا، جس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی، ماہ جنوری میں شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے، گزشتہ سال جنوری 2020 میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں عمومی طور سے سردی جنوری میں اختتام پر پہنچ جاتی ہیں اور اگر دورانیہ بڑھتا بھی ہے تو زیادہ سے زیادہ فروری کے وسط تک سردی برقرار رہتی ہے، موسم سرما میں کراچی میں شمال اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلیں گی۔ چیف میٹ نے بتایا کہ اب سے تقریبا 30 سال قبل سردی کا آغاز دسمبر کے شروع میں ہی ہو جاتا تھا لیکن اب 2 ہفتے تاخیر سے ٹھنڈ کا موسم آتا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts