spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsفیس بک نے مزید اکاؤنٹس کے لیے 2 فیکٹر تصدیق لازمی قرار...

فیس بک نے مزید اکاؤنٹس کے لیے 2 فیکٹر تصدیق لازمی قرار دے دی

- Advertisement -
- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے مزید اکاؤنٹس کے لیے 2 فیکٹر آتھنٹکیشن لازمی قرار دے دیا ہے، تاکہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاست دانوں اور صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے، فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے، کیوں کہ ہر کوئی پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کر سکتا

آزمائشی مراحل کے دوران 90 فی صد سے زیادہ افراد نے دیے گئے وقت کے اندر فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹکیشن پر عمل کیا۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کا پائلٹ پروجیکٹ 2018 میں پیش کیا گیا تھا، اور اسے 2020 کے امریکی انتخابات سے پہلے وسعت دی گئی، تاکہ فیس بک پلیٹ فارم پر غلط استعمال اور انتخابی مداخلت کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

فیس بک کے مطابق یہ اب 1.5 ملین سے زیادہ اکاؤنٹس پر فعال ہو چکا ہے، اور رواں سال کے آخر تک امریکا، بھارت اور پرتگال سمیت 50 سے زیادہ ممالک تک پھیل جائے گا، اور 2022 میں اسے مزید وسعت دی جائے گی.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts