spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsنااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر نے الیکشن کمیشن کا...

نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج اور کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں دو رکنی بنچ نے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل نے کہا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس کا، تاہم الیکشن کمیشن نے 24 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts