spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsٹرین ڈرائیور گیا دہی لینے: ’گھر بچانے کے لیے ٹرین روکنا کوئی...

ٹرین ڈرائیور گیا دہی لینے: ’گھر بچانے کے لیے ٹرین روکنا کوئی اتنا ایشو نہیں

- Advertisement -

یہ پاکستان ریلوے کا ڈرائیور۔ یہ چیک کریں جی۔ ٹرین (راستے کے) بیچ میں روک کر، آپ ان کا سویگ (یعنی سٹائل) دیکھیں، ٹرین بیچ میں روک کر دہی لینے اترے ہیں۔۔۔ یہ جناب جی جا رہے ہیں اب۔ یہ گھر سے دہی لینے نکلے ہیں۔’

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ایک ٹرین بیچ راستےمیں اپنی منزل سے دور رُکی ہوئی ہے۔

ہاتھ میں دہی یا دودھ سے بھرا پلاسٹک بیگ پکڑے ایک شخص، جو بظاہر ریل گاڑی کا ڈرائیور ہے، اس میں داخل ہوتا ہے جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی جانب واپس دوبارہ گامزن ہو جاتی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ڈرائیور نے انجن نمبر 5217 کی ٹرین روک کر اسسٹنٹ ڈرائیور کو بازار سے دہی لینے بھیج دیا
اس واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے متعلقہ ٹرین ڈرائیورز محمد شہزاد اور افتخار حسین کو معطل کر دیا ہے۔

اعظم سواتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘مستقبل میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قومی اثاثوں کو اپنے ذاتی فائدوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔’

گھر بچانے کے لیے ٹرین روکنا کوئی اتنا ایشو نہیں’


اس واقعے کی خبر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور لوگ اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اس واقعے پر خود معطل ہونے والے ڈرائیور نے کچھ نہیں کہاں مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر ہاتھ بٹانے والے تو ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں، جو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر معاملہ ہے کیا؟

دوسرا مرحلہ یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ پھر کسی کی خوب خبر لینی ہے یا اس کی جانب سے صفائیاں پیش کرنی ہیں۔ یہ ڈرائیور اس حوالے سے خوش قسمت ہے کہ اس کی ٹرین رک جانے اور نوکری چلی جانے کے باوجود اس کی طرف سے صفائیاں دینے والوں کی ایک اچھی خاصی تعداد آن لائن دستیاب ہے۔

مگر پھر بھی وہ کہتے ہیں ناں کہ جاگتے رہنا۔۔۔ جی ہاں جاگتے رہنا ضروری ہے اور سوشل میڈیا کا جائزہ لینا اس سے بھی کہیں ضروری ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts