spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپولیس کیڈر میں تبدیلی کا معاملہ، حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ...

پولیس کیڈر میں تبدیلی کا معاملہ، حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

- Advertisement -

سندھ کابینہ کے آج اجلاس میں ممکنہ طور پر پولیس کیڈر میں تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

سندھ کابینہ کے آج اجلاس میں ممکنہ طور پر پولیس کیڈر میں تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔
- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خط میں کہا کہ رپورٹس سے معلوم ہوا آج پولیس کیڈر کے معاملے کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، سندھ حکومت کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 241-240 کے خلاف ہے، صوبے میں گریڈ 18 اور اس سے اوپر کی تمام پولیس پوسٹس پی ایس پی پوسٹس ہیں، صوبائی کیڈر بنانا آئین کے منافی ہوگا اور اس کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی سینئر کمانڈ کو وفاق صوبوں سے ان کے متعلقہ کوٹہ کے مطابق بھرتی کرتا ہے، صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نقصان ہوسکتا ہے، ملک کی یکجہتی داؤ پر لگ جائے گی اور علیحدگی پسند عناصر اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کوئی بھی غیر آئینی اقدام نہ اٹھایا جائے، ملکی سالمیت کو مقدم رکھنا ہوگا

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts