spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ سے قبل کنونشن،جلسے اورسیمینار کرانے کا...

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ سے قبل کنونشن،جلسے اورسیمینار کرانے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے مہنگائی مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشن،جلسے اورسیمینار کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی،اس دوران مہنگائی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چاروں صوبوں سے کیسے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے؟ عوام کو اکٹھا کرنے کے امور، انتظامات کے طریق کار، نوعیت اور شکل کیا ہوگی اس پر غور ہوا جبکہ چاروں صوبوں میں ورکرز کنونشن ہونگے البتہ تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی ، گئی، میاں شہباز شریف پنجاب میں پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کریں گے اور تاریخ بتائیں گے ، کراچی میں بھی کنونشن ہوگا اور اویس نورانی اجلاس بلائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ 23مارچ کوہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، حکومت میں جھوٹے ترجمانوں کا جھوٹا ٹولہ ہے، 23مارچ قومی دن ہے توکیا ہم کوئی علیحدہ قوم ہیں،لاکھوں لوگ مہنگائی مارچ میں شریک ہوں گے، پہلے مارچ کا فیصلہ جمعیت علما اسلام کا تھا اب پوری پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts