spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان...

کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عرفان مہر بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ان پر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عرفان مہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا، عرفان علی مہر کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے جبکہ وکیل رہنما نعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کے رہائشی تھے اور اپنی بچی کو کار میں اسکول چھوڑنے کے لیے بلاک 13 میں پہنچے تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار میں ہی نشانہ بنایا

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور جنرل سیکریٹری کراچی بارایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے مطالبہ کیا ہے کہ عرفان علی مہرکےقاتل کوگرفتار کرکے سزادی جائے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے عرفان علی مہر کے قتل پر آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا ہے

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts