spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکورونا ویکسین : سعودی حکومت نے تمام ملکی و غیرملکیوں کو ہدایات...

کورونا ویکسین : سعودی حکومت نے تمام ملکی و غیرملکیوں کو ہدایات جاری کردیں

- Advertisement -
- Advertisement -

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال، تقریبات اور مختلف پروگراموں میں شرکت کےلیے ویکسین یافتہ ہونے کی جو شرط مقرر کی گئی تھی اس میں ایک اضافہ کیا گیا ہے، پہلی دو خوراکیں لگوانے کے آٹھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز کا حصول ضروری ہے۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ معاشرے میں کورونا وبا کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کےلیے بوسٹر ڈوز کا حصول ناگزیر ہے

وائرس کی نئی شکلوں کے اثرات سے بچنے کےلیے اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک لینے کے چھ ماہ بعد خون میں اینٹی باڈیز کم ہوجاتی ہیں،دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز جلد ازجلد حاصل کرلیں۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے مزید کہا ’یکم فروری 2022 سے یہ پابندی لگا دی جائے گی کہ 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کےلیے بوسٹر ڈوز لازمی ہو گی اس کے بغیر توکلنا ایپ میں (محصن) کا سٹیٹس برقرار نہیں رہے گا جولوگ دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تک بوسٹر ڈوز نہیں لیں گے توکلنا ایپ میں ان کا سٹیٹس (محصن ) برقرارنہیں رہےگا

وزارت داخلہ کے مطابق یکم فروری 2022 سے اگر دوسری خوراک پر 8 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز نہ لینے کے باعث توکلنا ایپ میں محصن(ویکسین یافتہ) کا اسٹیٹس ختم ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو مختلف مقامات اور پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی.

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts