کیا آپ بھنگ والا پیزا کھا سکتے ہیں

تھائی لینڈ کی معروف فوڈ چین کی جانب سے ایک ایسا منفرد پیزا متعارف کرایا گیا ہے، جسے دیکھ کر کچھ لوگوں کے منہ بن جاتے ہیں۔ وجہ کیا ہے ؟ یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
پیزا۔۔ یہ ایک ایسا کھانا ہے جسے کھانے کیلئے بہت ہی کم لوگ ہونگے جو انکار کریں گے، تاہم اگر اس پیزا میں کچھ ایسی چیز ملا دی جائے جس کو سن کر آپ کا منہ بن جائے تو آپ اس پیزا کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کریں گے۔
مگر تھائی لینڈ میں بکنے والے اس منفرد پیزا کو ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے۔ معروف تھائی فوڈ چین کی جانب سے یہ منفرد پیزا کو “کریزی ہیپی پیزا” کا نام دیا گیا ہے، جس میں پیزا کی ٹاپنگ اور سجاوٹ بھنگ سے کی جاتی ہے.
تھائی لینڈ کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پیزا کھانے سے گاہکوں کو نشہ نہیں ہوگا۔ کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھاٹ رکھی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 2615 روپے بنتی ہے۔