spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsیہ مذہبنی مقام ہے کوئی فلم سیٹ نہیں ۔۔ کرتار پور میں...

یہ مذہبنی مقام ہے کوئی فلم سیٹ نہیں ۔۔ کرتار پور میں سر ڈھانپے بغیر فوٹو شوٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

کروانے پر سکھ برادری غصے میں آگئی، تصاویر بنوانے والی ماڈل کا بیان بھی سامنے آگیا

گذشتہ روز کرتارپور کے احاطے میں ایک لڑکی کی جانب سے ماڈلنگ اور فوٹ شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سکھ برادی کو بھی شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس نے گذشتہ روز ہی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیا۔

کرتارپور گوردوارہ کے احاطےکے پر بال کھولے ماڈل کے اس کام پر وفاقی وزی سمیت سکھ برادی نے مذکورہ لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ایک سکھ صحافی رویندر سنگھ روبن کی جانب سے تنقید بھری ٹوئٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے سخت الفاط میں مذہبی مقام پر ماڈلنگ کرنے والی خاتون سے متعلق کہا کہ کرتارپور میں گردوارہ شری دربار صاحب کے احاطے میں سر ڈھانپے بغیر ماڈلنگ کرنے سے سکھوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے تھوڑی دیر گزرنے کے بعد پنجاب پولیس ایکشن میں آئی۔ محکمہ پنجاب پولیس نے ٹوئٹ کی کہ وہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ برانڈ اور ماڈل کی مینجمنٹ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور تمام مذاہب کی عبادت گاہیں یکساں قابل احترام ہیں

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts