spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 106 بچوں اور 36 خواتین...

کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 106 بچوں اور 36 خواتین سمیت 264 افراد جاں بحق

- Advertisement -
- Advertisement -

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 106 بچوں اور 36 خواتین سمیت 264 افراد جاں بحق جبکہ 327 افراد زخمی ہوئے۔

پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سےہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 جون سے 29 اگست تک 106 بچوں اور 36 خواتین سمیت 264 افراد جاں بحق ہوئے۔بارشوں اور سیلاب سے 327 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 75 دنوں میں خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے دوران اسکولز سمیت 156 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچاجبکہ 9 ہزار 411 مویشی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث کوہستان، سوات، ٹانک، ڈی آئی خان، کرک اور لکی مروت شدید متاثرہ اضلاع ہیں۔

جولائی سے اب تک مختلف متاثرہ اضلاع کو 85 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے 159 امدادی مراکز قائم ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts