spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی کے رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ:...

کراچی کے رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ: شہریوں کی زندگی اجیرن

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: شہر قائد میں دن رات ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔

کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں فرق 450 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی طویل ہو گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کے پلانٹس سے 1750 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ نیشنل گرڈ سے 1000 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ 65 فیصد فیڈرز پر بھی 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر صارفین کو پہنچنے والی پریشانی پر معذرت کی ہے

کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، لیاقت آباد اور گلستان جوہر میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جب کہ گلزار ہجری، اسکیم 33 ،اورنگی ٹاؤن اور صفورہ چوک کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد 8 سے 12 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سہہ رہے ہیں۔

کراچی میں ہونے والی لود شیڈنگ پر ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی کا آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرنٹس تک پانی کی سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

شہر قائد میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ پر متاثرین کی جانب سے صفورہ چوک ، نارتھ کراچی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی مظاہرے و نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک بجلی کے نرخ بڑھانے کے بجائے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts