spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعید الاضحیٰ کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کیلئے 5 اہم...

عید الاضحیٰ کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کیلئے 5 اہم تجاویز

- Advertisement -
- Advertisement -

کھانے کے شوقین افراد کا دھیان کسی بھی تہوار پر صرف لذیذ کھانوں پر ہی رہتا ہے، ایسے افراد مختلف تہواروں پر ملنے والی چھٹیوں کے دوران سوائے پیٹ بھر کر کھانے کے کسی اور سرگرمی کے بارے میں نہیں سوچتے۔

ایسی ہی صورتِ حال عیدالاضحیٰ پر بھی نظر آئی لیکن اب جبکہ عید کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور زندگی کو دوبارہ معمول پر لانا ہے تو یہاں ماہرینِ صحت کی جانب سے بتائی گئی چند تجاویز کی ایک فہرست ہے جو زندگی کو معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

1- میٹھا کھانے سے گریز کریں

تہوار پر اکثر میٹھے اور لذیذ کھانے بنائے جاتے ہیں، لیکن تہوار کے ختم ہونے کے بعد ضروری ہے کہ جلد از جلد زندگی کو دوبارہ معمول پر لایا جائے، چھٹیوں کے دوران بطور تحائف بہت سی میٹھی کھانے کی چیزیں خریدی جاتی ہیں جیسے کہ مٹھائی، چاکلیٹس، کوکیز اور براؤنیز وغیرہ، جتنا زیادہ وقت ان تمام چیزوں کو کھاتے رہیں گے، اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس آنا اتنا ہی مشکل ہو گا، اس کے لیے بہترین حل یہ ہے کہ ان تمام چیزوں کو پیک کر کے رکھ دیں اور ہفتے کے آخر میں کھول کر کھائیں۔

2- حقیقت پسندانہ اہداف طے کریں

ورزش اور غذائیت کے حوالے سے حقیقت پسندی سے کام لیں یعنی ایسے اہداف طے کریں جن پر عمل کرنا بہت مشکل بھی نہ ہو اور جلدی میں بھی نہ ہو۔

بس اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنے معمول کی زندگی کی طرف واپس آ جائیں، ورزش جسم میں اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وزن میں کمی صرف چربی کو کم کرنے سے ممکن نہیں بلکہ اگر اپنی صحت کے حساب سے مناسب ورزش کا انتخاب نہیں کیا جائے گا تو یہ فائدہ دینے کے بجائے پٹھوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ بن سکتی ہے۔

اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ورزش سے پہلے مناسب غذا لی جائے، خاص طور پر لمبی چہل قدمی کے لیے جانے سے پہلے یا دوڑ لگانے کے لیے کافی کاربوہائیڈریٹس لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

3- متوازن غذا کھائیں

متوازن غذا کے ساتھ اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپسی بہت زیادہ ضروری ہے، ہر کھانے کو ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور رکھیں اور جس چیز کی ضرورت نہیں ہے اسے اپنے کھانے میں کم استعمال کریں، یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ان کھانوں کو نظر انداز کریں جو عید کی چھٹیوں کے دوران زیادہ کھائے گئے ہیں۔

4- تھوڑا اور کثرت سے کھائیں

لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے اچھی حکمتِ عملی کھانا چھوڑ دینا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ 

وزن کم کرنے کے لیے سب سے بہترین حکمتِ عملی یہ ہے کہ تھوڑا اور کثرت سے کھائیں اس سے بھوک کو روکنے میں مدد ملے گی اور ایسا کرنا خون میں شکر کی سطح کو مستقل رکھے گا اور میٹھا کھانے کی طلب بھی کم ہو گی۔

5- ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں

اپنے ذہن کو اس بات کے لیے تیار رکھنا ضروری ہے کہ تہوار کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنی معمول کی زندگی طرف واپس آنا ہے، کسی بھی منصوبے پر قائم رہنے کی کوشش کرتے وقت کچھ دن پہلے سے سوچنے سے اہم فوائد حاصل ہو سکتے ہیں کیونکہ اس سے اس مخصوص منصوبے پر منّظم رہنے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts