spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsونڈیز ٹیم کے 6 کرکٹرز کورونا سے متاثر، مزید کیسز آنے پر...

ونڈیز ٹیم کے 6 کرکٹرز کورونا سے متاثر، مزید کیسز آنے پر میچ ملتوی ہونے کا امکان

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ تاحال مثبت آ چکا ہے، مزید کیسز آنے پر آج کا میچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، نتائج کچھ دیر بعد موصول ہوں گے۔ کورونا مثبت کیسز بڑھے تو ون ڈے سیریز بھی خطرےمیں پڑ جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے

ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس طرح متاثرہ ونڈیز کرکٹرز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 اور سٹاف کی 3 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts