spot_img
Saturday, May 28, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات، 7000سے زائد کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات، 7000سے زائد کیسز بھی رپورٹ

- Advertisement -

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کر گئے اور 7195 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57401 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29105 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک پہنچ چکی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts