spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرِ تعمیر 4 منزلہ عمارت گر...

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرِ تعمیر 4 منزلہ عمارت گر گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی، ملبے سے 11 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر امدادی کارروائیاں جاری  ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر چار منزلہ عمارت میں فلیٹس بن رہے تھے، متاثرہ عمارت میں 15 سے 16 مزدور رہتے تھے،جبکہ عمارت کے مالک بلڈر سے اب تک رابطہ نہیں ہو پا یا۔

پولیس کے مطابق سڑک کنارے یا عمارت کے نیچے کوئی راہ گیر تھا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مشینری تاحال حادثےکی جگہ نہیں پہنچی،ہیوی مشینری نہ ہونےکےباعث امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے نکالے گئے زخمی افراد میں سے کچھ کی شناخت ہوگئی ہے۔جن میں ناصر، محمدسلیم، صغیر، راشد، قیوم، بریام، آکاش اور عامر شامل ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts