spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآج سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

آج سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں کے ساتھ بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاول نگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، بولان، سبی، قلات اور خضدار میں بھی بارش ہوگی ۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے  24 سے 26 جولائی کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بارش کی پیش گوئی  کی گئی ہے جس کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان  ہے۔

دوسری جانب مانسہره، دير، کشمير، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان اور ڈی جی خان کے ندى نالوں میں طغيانی کا خدشہ  ہے.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts