گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی میزبان و ماڈل متھیرا کے ساتھ کی گئی آخری انسٹا چیٹ وائرل ہوگئی۔

عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کو بھی افسردہ کردیا ہے، ایسے میں متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور عامر لیاقت کی انسٹا چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اس چیٹ میں متھیرا نے عامر لیاقت سے انٹرویو لینے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ عامر لیاقت نے اُن سے کہا تھا کہ ’میں الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سُن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔‘
عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے۔‘
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے اُن سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اُس وقت مذاق اُڑایا کہ جب اُنہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی۔‘
متھیرا نے کہا کہ ’مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے اُن کا مذاق اڑایا۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لوگ غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں۔