spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعدنان صدیقی کا بھارتی فنکاروں کی آمد کی وجہ سے امریکا میں...

عدنان صدیقی کا بھارتی فنکاروں کی آمد کی وجہ سے امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت سے انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

اداکار عدنان صدیقی نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) نے امریکی ریاست نیو جرسی میں 13 تا 17 جولائی  ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کے لیے کئی پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے فنکاروں کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

تاہم عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اس تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں فنکاروں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو اندیکھا کردوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے باعث دنیا بھر سے مسلمانوں نے سخت ردعمل دیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts