spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان کے ساتھ معاہدہ، ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا بیان بھی سامنے...

پاکستان کے ساتھ معاہدہ، ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا بیان بھی سامنے آگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر  جیری رائس نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ  بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور  میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا اور  زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلیریشن سسٹم قائم کر نے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts