spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsالقاعدہ کے سربراہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

القاعدہ کے سربراہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ کر کے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے۔

دی انڈپینڈنٹ کے مطابق امریکی صدر نے پیر کی شب ایک ویڈیو خطاب میں کہا: ’انصاف ہوگیا ہے۔ یہ دہشت گرد اب نہیں رہے۔ اب دنیا بھر کے لوگوں کو ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کس طرح القاعدہ کے سربراہ نہ صرف نائن الیون کی ہلاکتوں بلکہ یو ایس ایس کول بم دھماکے کے بھی ذمہ دار تھے جس میں 17 امریکی ہلاک ہوئے تھے اور کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بم دھماکے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا:’ہم آج رات پھر یہ واضح کر دیتے ہیں کہ چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے، چاہے آپ کہیں بھی چھپیں۔ اگر آپ ہمارے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں تو امریکہ آپ کو ڈھونڈ کر مار دے گا۔‘

اس سے قبل امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے اعلان بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہدایت پر کابل میں ڈرون حملے میں الظواہری کو نشانہ بنایا گیا۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار جنہوں نے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا، نے کہا کہ الظواہری پر حملے کی منصوبہ بندی ’کئی سال‘ جاری تھی۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو کہا کہ امریکہ نے اتوار کو کابل میں ایک رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔

روئٹرز کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت اسے ’بین الاقوامی اصولوں‘ اور 2020 میں امریکی فوج کے انخلا کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts