spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعلی امین گنڈاپور کی عوامی طاقت کے ذریعے اسلام آباد پر قبضے...

علی امین گنڈاپور کی عوامی طاقت کے ذریعے اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اتحادی حکومت کو عوامی طاقت کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیدی۔

اپنے ایک آڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا میرا پہلا پیغام اس پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت کو ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسلام آباد پر چڑھائی کر کے قبضہ کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا دوسرا پیغام اسلام آباد کی پولیس کے لیے ہے کہ اگر پولیس نے اس سازشی حکومت کے ساتھ مل کر ہمارے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم انہیں پولیس کی طرح نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے ورکر کی طرح ڈیل کریں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ اس سیاسی جنگ سے دور رہیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں اور کس کی حکومت چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا اس حقیقی آزادی کی جنگ میں آپ سب لوگ اسلام آباد پہنچیں، یہ ہمارے ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم نے اپنے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا ہے یہ ان چوروں اور ڈاکوؤں، سازشی اور غداروں کے ہاتھ میں یہ ملک دینا ہے، اس جنگ میں ہمارے جیت ہو گی، پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے رات گئے ہی عمران خان کی گرفتاری کے لیے بنی گالہ جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور یا لاہور منتقل ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts