spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ٹی آئی کا پیسے دینے کا الزام ڈرامہ ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا پیسے دینے کا الزام ڈرامہ ہے: خواجہ آصف

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو پیسے دیے جانے کے الزام کو ڈرامہ قرار دیدیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، ان میں کچھ وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے اندر توڑ پھوڑ کا خطرہ ہے  اور  وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت (ن) لیگ کی ہے، ہماری تو  7 سیٹیں ہیں، زرداری صاحب پیسے کیوں دیں گے؟

یاد رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا تھا جس میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے 25 کروڑ  کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts