spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

- Advertisement -
- Advertisement -

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے

ملازم کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی

عامر لیاقت حسین کو  ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود تھے

عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی

تاہم عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی، بتایا گیا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔

پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے انہیں سول اسپتال یا جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ افسوسناک خبر آئی ہےرکن اسمبلی عامرلیاقت کاانتقال ہوگیاہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے۔

عامر لیاقت کےانتقال کے باعث قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts