spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جائے گا، پولیس اور ورثاء...

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جائے گا، پولیس اور ورثاء میں مذاکرات کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم  سے متعلق پولیس اور ورثاء میں  معاملات طے پا گئے جس کے بعد اب عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   پولیس اور  عامر لیاقت کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے ، اہلخانہ کے مطابق وہ اپنی رضا مندی سے لاش کا  پوسٹمارٹم  نہیں چاہتے ۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل  پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا تھا ،پولیس نے چھیپا ویلفیئر کو خط لکھا تھا  کہ عامر لیاقت کی میت کسی کے حوالے نہ کی جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے سرد خانہ چھیپاکے انچارج کو خط لکھا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپردکی گئی ہے۔لاش بریگیڈ تھانے کاعملہ وصول کرے گا، کسی اور کے حوالے نہ کی جائے،اگر لاش ورثاءکے حوالے کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائیگی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts