spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب متاثرین کیلئے انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں گی

سیلاب متاثرین کیلئے انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی  سفیر  انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)  کے مطابق انجیلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔

اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

تاہم انجیلینا جولی کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سمیت شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔

اس کے بعد  وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تقریباً  33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts