spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے:...

تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے: مریم اورنگزیب

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی  تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی تھی تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کے لیے 29 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کی اور کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پار کیں تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ  آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا، اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts