spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومبین الاقوامیبابر اعظم کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی پوزیشن کو رضوان اور سوریاکمار...

بابر اعظم کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی پوزیشن کو رضوان اور سوریاکمار سے خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون ٹوئنٹی بیٹر کی پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔

بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے۔

قومی کپتان ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں اب تک 10 , 9 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔

بابر اعظم کے 810 ، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔

نمبر ون پوزیشن کے لیے بابر اعظم محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts