spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsڈینگی کے باعث کراچی کے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی...

ڈینگی کے باعث کراچی کے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی پر ایک ماہ کیلئے پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ شہر کے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی پر ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی ایک ماہ کے لیے معطل رہے گی جبکہ اسکولوں میں طلبا  پوری آستین کی شرٹس پہنیں گے۔ 

اس کے علاوہ اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابندہوں گے جبکہ تمام اسکولوں کے لیے ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کا اطلاق تمام تر سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 386 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  جن میں سے  349 متاثرہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts