spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس...

مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: حکومت نے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی۔

حکومت  نے رواں مالی سال میں فنڈز کی تخصیص کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس کے تحت مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تکنیکی ضمنی گرانٹس زیرغور نہیں آئیں گی اور بجٹ 23-2022 میں مختص شدہ فنڈز کے علاوہ ضمنی گرانٹس بھی زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہےکہ وزارت خزانہ صرف انتہائی اور غیر معمولی حالات میں ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی جب کہ ضمنی گرانٹس کےحصول کے لیے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو تمام ضروری تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts