spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبنی گالا کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنا ہوا تھا، آڈیو لیک تو صرف...

بنی گالا کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنا ہوا تھا، آڈیو لیک تو صرف نقطہ آغاز ہے، مریم نواز

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ بنی گالا کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنا ہوا تھا، ایک تالا کھلوانےکے لیے سابق خاتون اول کو 5 کیرٹ ڈائمنڈ کا ہیرا چاہیے تھا، آڈیو لیک تو صرف نقطہ آغاز ہے

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آہستہ آہستہ پتہ چلےگا کہ ایک ایک نوکری اور تقرری و تبادلےکے لیے بنی گالا نے کتنا کتنا پیسا لیا، فرح گوگی صرف  پنجاب کا نہیں پورے ملک کا حق کھا گئی، فرح گوگی نے کچھ نہیں کیا تو مریم نواز کی طرح آؤ نا،  فرح گوگی فرنٹ پرسن تھیں، فائدہ اٹھانے والے عمران خان تھے، یہ ایک چھوٹا ساکیس ہے جو دنیا کی آنکھیں کھولنےکے لیےکافی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا 75 سال میں کسی نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں آگ لگائی، فتنہ فسادکیا، ایسا کریں گے تو آپ کی حب الوطنی پر سوالات اٹھیں گے، سپر پاورکو للکارنے والے راہداری ضمانت کے لیے پشاور میں چھپ کر بیٹھ گئے، وہ انقلاب جس کو گلی گلی نکلنا تھا وہ آج اپنی ضمانتیں کرارہا ہے،عمران خان کی کوئی کارکردگی نہیں، اس لیے ایک پرچی نہیں پڑھی جارہی تھی

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا پھر سے خاتمہ کرنے آئی ہے،کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟ پچھلی حکومت ہر شعبے میں تباہی کرکےگئی ہے، جب جب ن لیگ کو موقع ملا، پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا، آج کے بعد ہمارا نعرہ ہے ’ کیا ہے اورکرکے دکھائیں گے‘، پاکستان ایسے حالات میں ہے جس میں ن لیگ کوسیاست کی نہیں ریاست کی فکر ہے

 کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کہتا حکومت کا آخری سال ہے پیٹرول کی قیمت کیوں بڑھائیں، عمران خان کےدور حکومت میں وہ بجلی پتا نہیں کہاں گئی جو نواز شریف نے بنائی تھی،  ہم لوڈ شیڈنگ ختم کرنے آئے ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے آئے ہیں،  دنیا کو پتا ہے جو پیسا ہم لگائیں گے وہ بنی گالا یا فرح گوگی کے پاس نہیں جائےگا، ملک کی ترقی پر لگےگا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts