spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبشریٰ اقبال کی عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکوانےکیلئے اپیل

بشریٰ اقبال کی عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکوانےکیلئے اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کا پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔

بشریٰ اقبال نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی جس پر ’قبر کشائی روک دیجیئے خدارا‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا تھا۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبر کشائی رکوانے کی اپیل کی۔

https://www.facebook.com/hashtag/qabrkushairokdijyekhudara?eep=6&cft[0]=AZU_w2g8a6bydTd3ZjVKD5XSdTushmVivQuP-4lEZBgCg-IaLgZbKqjD4xzBiDa8hdFoKnXSno7IW0IwYojrit44rAyImffOuQQVsLLyILZnD-iT-Ir3qTe6xAuGXPYJ1Us0IkM0tbVfJ0thSEdd2pvh&tn=*NK-R

دوسری جانب عامر لیاقت کے صاحبزادے اور صاحبزادی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 23 جون کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔

خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts