spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکپتان تم پاکستان کی شان ہو، شاہین آفریدی

کپتان تم پاکستان کی شان ہو، شاہین آفریدی

- Advertisement -
- Advertisement -

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی شان قرار دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ریکارڈز ایک چیز ہیں لیکن آپ نے کل رات خوشدل شاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے کر جس عظمت کا مظاہرہ کیا، آپ نے لاکھوں دل جیت لیے۔

آفریدی نے انہیں دعا دیتے ہوئے لکھا کہ کپتان اللہ کرے آپ پاکستان کے لیے مزید ریکارڈ توڑتے رہیں۔ آپ پاکستان کی شان ہو۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم اور خوشدل شاہ کی تصویر بھی شئیر کیں

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا مین آف دا میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ  کو دے دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں  مہمان ٹیم کو 5 رنز سے شکست دی۔ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر  پورا کر لیا

بابراعظم  شاندار سنچری بنا کر نمایاں رہے ۔ تاہم اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔

جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔ کپتان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا، جس سے انہوں نے میچ کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے دلوں کو بھی ایک بار پھر جیت لیا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts