spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی:  محکمہ موسمیات نے آج شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر  کیا  ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز  کے مطابق شہر  میں حبس اور گرمی کے باعث شمال مغرب میں مقامی سطح پربادل بنے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب ،گڈاپ ٹاؤن، اورنگی اور سرجانی میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا جب کہ ٹھٹھہ سے کراچی کے درمیان ساحلی پٹی پر  بھی شام میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کا  کہنا تھا کہ آج  گزشتہ روز جیسی موسمی صورتحال کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts