spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک...

کراچی میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران حیدرآباد، جامشورو ،سکھر،لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ ، دادو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح زیادہ محتاط رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب پیر کو رات گئے  لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ  قصور،چونیاں، شیخوپورہ،ملتان،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بادل برسے ۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چلاس،استور تک بارش ہوئی جبکہ کوہلو، بارکھان، موسی خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اورکوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بادل جم کر برسے۔بارش کےبعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

خیبرپختونخوا،پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts