spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومWeatherکراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے حوالے سے پیشین گوئی کی ہےکہ14 ستمبر تک حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹہ، جامشورو، ٹنڈو اٰلہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سجاول میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سندھ میں 15 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ  14 ستمبر کو کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر تک سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپور خاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts