spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsچہلم امام حسینؓ: کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری...

چہلم امام حسینؓ: کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں 19 اور 20 صفر کو ضلع غربی،کیماڑی،شرقی اور وسطی میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، سجاول،مٹیاری اور جامشورو، میرپورخاص اور نواب شاہ میں 20 صفر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حیدر آباد اور سکھر میں 19 اور 20 صفر، دادو اورٹھٹھہ میں 19سے 21 صفر تک پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts